ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مخدوم کالونی کے ایک مکان میں شارٹ سرکیوٹ سے الیکٹرانک سمیت الماریاں اور پلنگ بھی جل کر خاک، محفوظ رہ گئے گھر کے افراد

بھٹکل مخدوم کالونی کے ایک مکان میں شارٹ سرکیوٹ سے الیکٹرانک سمیت الماریاں اور پلنگ بھی جل کر خاک، محفوظ رہ گئے گھر کے افراد

Sun, 16 Jul 2023 11:57:26    S.O. News Service

بھٹکل 16 جولائی (ایس او نیوز)  مخدوم کالونی کے ایک مکان میں شارٹ سرکیوٹ سے تمام  الیکٹرانک    سمیت الماریاں اور پلنگ  بھی  جل کر خاک ہوگئے  البتہ گھر  پر کوئی موجود نہ ہونے سے تمام لوگ  محفوظ رہ گئے   ۔ واردات مخدوم کالونی، مخدومیہ مسجد کے پیچھے  واقع ایک مکان میں   اتوار صبح پیش آئی۔

بھٹکل میونسپالٹی کے سابق صدر اور معروف سماجی کارکن جناب محمد صادق مٹّا کی ہمشیرہ مُبشرہ یوسف  دیگر اہل خانہ کے ساتھ  اپنی بہن کے آپریشن ہونے کی وجہ سے رات قریب دس بجے  اُس کے گھر چلی گئی  تھی،  صبح  کسی پڑوسی نے  فون کرکے خبر دی کہ  ان کے مکان سے دھواں اُٹھتا ہوا نظر آرہا ہے، فوری گھر پہنچ کر دیکھا تو ڈائننگ روم میں موجود نیا فریزر، فریج،اون، جوسر، استری، یہاں تک کہ تین الماریوں سمیت اُس میں موجود کپڑے، بچوں کی بُکس اور دیگر قیمتی ساز و سامان سب جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ واردات پیش آئی جس میں الیکٹرک میٹر اور دیگر آلات بھی جل کر خاک ہوگئے ہیں۔

گھر کے اندر سے اُٹھتے ہوئے دھویں کو دیکھتے ہی پاس پڑوس کے لوگ مدد کے لئے آگے آگئے اور سب  سے پہلے  گھر کے اندر موجود سلینڈر کو باہر نکالا، بعد میں  پانی کا موٹر چلا کر  آگ پر قابو پاتے ہوئے  آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

اطلاع ملتے ہی ہیسکام کےا ہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ 


Share: